حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ آج حیدرآباد پہونچ گئے۔ چنانچہ تلنگانہ بل ریاستی اسمبلی میں پیش کرنے کے تناظر میں ریاستی سیاسی حالات کو علیحدہ تلنگانہ بل کی منظوری کے لئے سازگار
بنانے کے غرض سے ڈگ وجئے سنگھ ریاست کے مختلف قائدین سے بات چیت کرینگے۔ ریاستی کانگریس امور کے انچارج اس موقع پر سیما آندھرا کے وزرا اور ارکان اسمبلی کو تلنگانہ بل کی منظوری کے لئے نفسیاتی طور پر تیار کرنے کی کوشش کرینگے۔ چنانچہ ڈگ وجئے سنگھ کا یہ دورہ اہم مانا جاتا ہے۔